: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ہانگ کانگ،27فروری(ایجنسی)ہانگ کانگ میں آج بروز جمعہ ایک خاتون کو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خادمہ کو اپنے گھر میں قیدی رکھنے، زد و کوب کرنے اور بھوکا مار دینے کی کوشش کے الزام میں چھ سال کی سزائے قید سنا دی گئی۔ اس ظلم کا شکار بننے والی خادمہ ایرویانا نے جج کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا تاہم اُس نے کہا کہ چھ
سال کی سزائے قید اُس سلوک کے مقابلے میں کافی نہیں ہے جو ملزمہ لاء وان تننگ نے اُس کے اور اس جیسی دوسری خادماؤں کے ساتھ روا رکھا تھا۔ دریں اثناء جج نے ہانگ کانگ اور انڈونیشیا کے حکام سے روزگار کی ان ایجنسیوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو بے روزگار افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کی بہت زیادہ فیس لیتی ہیں اور ایسے ملازمین کی تنخواہوں میں مالی کٹوتیاں بھی کرتی ہیں۔